مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شام میں جاری دہشت گردی کی جنگ میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہزاروں وہابی دہشت گردوں کا علاج و معالجہ کیا ہے۔شام میں گزشتہ پانچ سال سے جاری قتل و غارت گری کسی طرح تھمنے میں نہیں آرہی ،اور تھمے بھی کیسے جب اس کے پیچھے اسرائیل اور سعودی عرب جیسے شیاطین کا ہاتھ ہو۔ شام کی خانہ جنگی میں اسرائیل کے بالواسطہ طور پر ملوث ہونے کی باتیں تو پہلے بھی کی جارہی تھیں لیکن پہلی بار وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں یہ تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل شام میں وہابی دہشت گردوں کو براہ راست مدد دے رہا ہے۔
ویب سائٹ ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل گولان کی پہاڑیوں میں وہابی دہشت گردوں کو کئی سالوں سے امداد فراہم کررہا ہے رپورٹ کے مطابق یہ امداد براہ راست اور بھاری مقدار میں دی جارہی ہے جس میں فنڈز، خوراک، ایندھن اور طبی سہولیات شامل ہیں۔ ادھر اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے بھی شام میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ہزاروں دہشت گردوں کو علاج اور معہلجہ کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ سے بچنے کے لئے سعودی عرب کے حمایتی وہابی دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شام میں جاری دہشت گردی کی جنگ میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہزاروں وہابی دہشت گردوں کا علاج و معالجہ کیا ہے۔
News ID 1873307
آپ کا تبصرہ